پاکستان چین دوستی کی شہہ رگ حیات شاہراہ قراقرم کے شہدا کی یاد

شیئر کریں:

پاک چین دوستی کی لائف لائن شاہراہ قراقرم کے زریعے رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے
والے 88 چینی کارکنوں کی قبروں پر قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے پاکستانی اور چینی باشندوں نے خراج تحسین
پیش کیا۔

1966 میں پاک چینی دوستی شاہراہ کی تعمیر شروع ہوئی اور 1978 میں مکمل ہوئی جس میں 210 چینی
باشندے شاہراہ کی تعمیر کے دوران جان کی بازی ہار گئے جن کی 88 قبروں کیلئے دنیور میں موجود یادگار
میں ہرسال 4 اپریل کو یاد منائی جاتی ہے جس میں چینی شہری لازمی شرکت کرتے ہیں۔

تقریب میں پاکستانی اور چینی ترانہ پڑھا گیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرہ لگائے گئے۔ قبروں پر پھول
نچھاور کیے گئے اور اگر بتیاں بھی جلائی گئیں۔

گلگت بلتستان میں اورسیز چائنیز چینی سفارت خانہ کے تعاون سے ہر سال پاک چین دوستی کی اس
بے مثال قربانی کو یاد کرتے ہیں۔


شیئر کریں: