سندھ کے اسکولوں میں 21 اپریل تک تعلیمی سرگرمیاں معطل

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سندھ بھر میں تمام اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کا تدریسی عمل
منگل 6 اپریل سے 21 اپریل تک معطل کردیا گیا ہے۔
اس دوران آن لائن کلاسز اور ہوم ورک کے لئے واٹس اپ، ای میل یا ہفتہ میں ایک بار والدین کو اسکول آکر
ہوم ورک لے سکیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے
سندھ کورونا ٹاسک فورس کی ہدایات پر تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آٹھویں تک کی فزیکل
تدریس کا 15 روز کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے سندھ ٹاسک فورس برائے کورونا وائرس کی ہدایات پر گذشتہ روز محکمہ
تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
سب سے مشاورت کی گئی کہ کورونا کا پھیلائو روکنے کے لئے ہمیں مڈل تک کے تعلیمی اداروں میں تدریسی
عمل کو 15 روز کے لئے موخر کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہفتہ کی شام وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت سندھ ٹاسک فورس برائے کورونا وائرس کے اجلاس میں صورت حال
کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا کہ منگل 6 اپریل سے 21 اپریل تک تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آٹھویں
تک تدریسی عمل معطل کیا جائے۔ اس دوران آن لائن کلاسز، ہوم ورک کے لیے واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر
ذرائع اور اگر نہ ہوں تو والدین ہفتہ میں ایک بار اسکول جاکر اپنے بچوں کا ہوم ورک لے سکیں گے۔


شیئر کریں: