مولانا طارق جمیل نے پروقار تقریب میں اپنی برینڈ متعارف کرادی

شیئر کریں:

پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کی اپنی برانڈ ایم ٹی جے متعارف کرادی ہے۔ برانڈ کی
وقار اور دلکش تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔


تقریب میں شہر کی مشہور شخصیات شریک ہوئیں قومی ترانہ کے ذریعہ مولانا نے اپنی برانڈ متعارف کرائی۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی برانڈ لانے کا فیصلہ مدرسوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے
لیے کیا ہے۔


برانڈ سے ہونے والی آمدنی سے اسپتال بنانے کا ارادہ بھی ہے اور کپڑوں کی فروخت سے حاصل ہونے والا
پیسہ فاؤنڈیشن کو جائے گا۔

مولانا طارق جمیل کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں وہ دین اسلام کی تبلیغ کے لیے دنیا بھر
کا سفر کرتے ہیں۔ بے شمار غیرمسلموں نے ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ہے اور متعدد بھٹکے ہوئے
راہ راست پر آئے ہیں۔


کراچی میں منعقد کی گئی تقریب میں مولانا کی برینڈ اور کورونا کی وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


شیئر کریں: