ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

شیئر کریں:

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر رشتۂ ازدواج میں بندھنے کو تیار ہیں۔
کنول آفتاب نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مایوں کی تصویریں شیئر کی ہیں
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھوں میں مہندی لگوا رکھی ہے۔
کنول آفتاب نے ہاتھوں پر مہندی سے اپنا اور اپنے ہونے والے شوہر ذوالقرنین کا نام لکھوایا ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بھی اس اہم موقع پر اپنے انسٹاگرام پر
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنول آفتاب کی دلہن کے روپ میں تصویریں شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کنول آفتاب کے مایوں کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں جس کو مداحوں
کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ٹک ٹاکر جوڑی کو زندگی کے اس نئے سفر پر دعائیں دی جارہی ہیں۔


شیئر کریں: