پولیو کے خلاف جنگ، پاکستان میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم

شیئر کریں:

پاکستان میں مستقل معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
مہم کا ہدف چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلانا ہے۔ پہلے پانچ دنوں میں ساڑھے
تین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو ۔ قطرے پلا رہے ہیں۔ پولیو جیسی خطرناک
بیماری کے خلاف اس مہم میں دو لاکھ نوے ہزار فرنٹ لائن ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جو قوم
کے ہیرو ہیں۔

ملک کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے پولیو کے قطرے بہت ضروری ہیں۔ ملک کے طول و عرض
میں جاری اس مہم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز احسن طریقے سے
نبھا رہی ہیں۔

بچوں کو معزوری سے بچانے کے لیے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

مسلح افواج دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف
علاقوں میں پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہیں۔ اس مہم کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے
تمام ضروری اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔


شیئر کریں: