خریداری کیلیے گھر کا ایک فرد ہی جائے گا، زیادہ نکلیں گے تو کارروائی ہوگی

شیئر کریں:

لاہور انتظامیہ نے کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں.
نئے قوانین کے مطابق خريداری کیلئے گھر کا صرف ايک فرد ہی باہر جا سکے گا۔
مارکيٹ ميں گھر کے ايک سے زائد افراد کی موجودگی پر کارروائی ہوگی.

ضلعی انتظامیہ نے جنازہ اور تدفين کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی.

لاہور میں اب تک بغیر ماسک موٹر سائیکل، گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان بھی کیے گئے ہیں۔
سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 499 چالان کئے گئے۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 مقدمات درج ہوئے


شیئر کریں: