سنتھیا رچی نے پاکستان میں شادی کی خواہش ظاہر کردی

شیئر کریں:

امریکی بلاگر اور سابق وزیر وفاقی وزیر رحمان ملک سمیت پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف الزامات سے شہرت
پانی والی سنتھیا رچی نے رشتہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سنتھیا نے یکم اپریل کو ٹوئیٹ کیا ہے کہ بالاآخر انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے اور کون ان کے بہتر
ثابت ہو سکتا ہے۔

اس ٹوئیٹ نے اسلام آباد کی بااثر شخصیات اور کاروباری طپقات کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ کئی نے
رشتہ بھیجنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔
سنتھیا رچی کو اپنانے کی حسرت رکھنے والے ابھی تیاریاں ہی کر رہے تھے کہ ان کی دوسری ٹوئیٹ آگئی۔


اس ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کا منگیتر بہترین انتخاب ہے لیکن منگیتر نام انہوں نے ظاہر نہیں کیا۔ اپنی
پہلی ٹوئیٹ کو اپریل فول قرار دیا۔


شیئر کریں: