کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے میں پاکستان کا 109واں نمبر

شیئر کریں:

کورونا سے بچاو کی مہم کے دوران دنیا کے 141 ممالک میں مجموعی طور پر ویکسین کی 57 کروڑ 44 لاکھ
ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔ آبادی کے تناسب سے ویکسین لگانے میں پاکستان کا دنیا میں 109 واں نمبر ہے۔
شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا بھی پاکستان سے کافی آگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک سب سے زیادہ امریکا میں 14 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ڈوزز لگائی گئیں۔ چین میں
11 کروڑ 9 لاکھ، بھارت میں 6 کروڑ 24 لاکھ ڈوزز، بنگلا دیش میں 53 لاکھ 19 ہزار اور سری لنکا میں 8 لاکھ
38 ہزار ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ پاکستان میں ویکسین کی اب تک 7 لاکھ 88 ہزار ڈوزز لگائی جا سکی ہیں۔

تاہم آبادی کے تناسب سے ویکسین لگانے میں اسرائیل سب سے آگے ہے۔ اسرائیل کی 52.6 فیصد آبادی کی
دو ڈوز کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔ 58 فیصد آبادی کو کم سے کم ایک دوز لگ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی 3.9 فیصد، سری لنکا کی 3.8 فیصد اور بنگلا دیش کی 3.2 فیصد آبادی کو
ویکسین کی ایک دوز مل گئی۔ پاکستان میں اب تک جتنی ڈوزز لگائی گئیں وہ اوسطا صرف 0.3 فیصد آبادی
کے لیے ہی ایک ڈوز بنتی ہیں۔ آبادی کے تناسب سے کورونا ویکسینیشن میں پاکستان کا دنیا کے 141
ملکوں میں 109 واں نمبر ہے۔


شیئر کریں: