شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں مولیکیولر جینیٹکس ریسرچ سینٹر قائم

شیئر کریں:

لاڑکانہ سے شہزاد علی

سندھ کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہیلتھ سیکٹر میں سندھ کے سب سے
بڑے ریسرچ سینٹر منصوبے کو دو سال کے مختصر عرصہ میں مکمل کرنے کیلیے 1 ارب 82 کروڑ روپے کے
فنڈز کی منظوری دے دی ہے

ترجمان جامع بینظیر کا کہنا ہے کہ منظور شدہ مسودے کے مطابق جامع بینظیر لاڑکانہ میں ایڈوانسڈ
ریسرچ مولیکیولر جینیٹکس سینٹر، پیتھالوجیکل لیول 3 پلس بائیو سیفٹی لیبارٹری اور ڈیجیٹل
لائبریری سمیت سینٹرل مسجد کا قیام شامل ہیں منصوبے سے 400 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز،
پی ایچ ڈی اسکالرز سمیت سیکڑوں طلبہ و طالبات مستفید ہو سکیں گے

منصوبے کی مکل تکمیل کے بعد تمام ڈی این اے اور پیتھالوجی ریسرچ ٹیسٹس سمیت تمام کلینیکل ٹیسٹس
سرکاری سطح پر جامع بینظیر لاڑکانہ میں کیے جا سکیں گے ترجمان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی منظوری
وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی مستقل کاوشوں کا نتیجہ ہے


شیئر کریں: