پاکستان میں ٹک ٹاک سے دوبارہ پابندی ہٹادی گئی

شیئر کریں:

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک کو دوبارہ کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے.
چیف جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں بینچ نےکیس کی سماعت کی۔
سماعت میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن بھی پیش ہوئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے، پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود
اور درخواست گزار وکیل سارہ علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کا اپنے مختصر فیصلے میں کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو کھول دیا جائے
تاہم اس پر موجود غیر اخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔
پی ٹی اے کے پاس ایسا سسٹم ہونا چاہیئے جو اچھے اور برے میں تفریق کرے


شیئر کریں: