اسلام آباد میں مزید 121 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ضعیف بھی متاثر

کرونا وائرس
شیئر کریں:

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وبا نے بچوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سال
کی عمر کے مزید 121 بچے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس دوران 2 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کا کہنا ہے اسلام آباد میں کورونا کے شکار بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 618 ہو گئی۔
24 گھنٹوں میں مزید 11 سے 20 سال کے 75 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسی طرح 21 سے 30 سال
کے 166، 31 سے 45 سال کے 242 اور 46 سال سے 60 سال کی عمر 154 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

جبکہ 61 سال سے 80 سال کی عمر کے 87 اور 81 سال سے زائد عمر کے 11 افراد کورونا وائرس کے شکار
ہوئے۔ اس طرح 485 مردوں اور 371 خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

شہری علاقوں میں کورونا کے سب سے زیادہ 528 اور دیہی علاقوں میں 328 کورونا کیس رپوٹ ہوئے۔ اسلام آباد
میں کورونا کے مجموعی طور مثبت کیس 56 ہزار 450 کیس رپوٹ ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔
خیال رہے وزیراعظم، صدر، وزرا اور شہری انتظامیہ کے اعلی افسران بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: