کورونا سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ سبے سے زیادہ متاثر، اموات بڑھ گئیں

شیئر کریں:

پاکستان کے تمام شہر کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر کا سامنا کر رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ پنجاب
اور خیبرپختونخواہ کے لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں مزید 4ہزار 468 کوڈ کے نئے
کیس سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز 44 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے تھے نئے کیسوں کے بعد اس وقت پاکستان
میں کورونا کے متحرک 42 ہزار 384 کیسز موجود ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 67 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں گئے
ان میں سے 62 افراد اسپتالوں میں داخل تھے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان بھر میں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو کر
صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بس لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز کا خاص رکھیں، ہاتھ ملانے اور
گلے ملنے سے گریز کریں۔


شیئر کریں: