ایران کا اسرائیل کے بحری جہاز پر میزائل حملہ

شیئر کریں:

اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران نے بحیرہ عرب میں اس کے کارگو جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی کمپنی کا جہاز تنزانیہ سے بھارت جارہا تھا کہ بحیرہ ہند اور اومان کے درمیان میزائل کا
حملہ ہوا۔

اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ ایران نے کیا ہے جس میں کارگو جہاز کو بری طرح نقصان پہنچا
ہے تاہم جہاز اسی حالت میں اپنا سفر جاری رکھے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی اسرائیل کے ایک جہاز کو بحیرہ اومان میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے
وہ اس واقعہ کا ہر طرح سے جائزہ لے رہے ہیں رہے اور زمے داروں کا تعین کر کے حساب لیا جائے گا۔
تاہم فوری طور پر ایران کی جانب سے اسرائیلی الزام پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
خیال رہے ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے گزشتہ سال تہران میں‌ قتل کے بعد خطے میں
کشیدگی پائی جارہی تھی


شیئر کریں: