کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کا نوکری سے نکالنے کا اعلان

شیئر کریں:

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگانے والے ہیلتھ ورکرز کو خبردار کر
دیا ہے۔ ویکسین نہ لگوانے کے والے ہیلتھ ورکرز کو ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔ سندھ میں ایک لاکھ 42
ہزار 315 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ اب تک 33 ہزار 356 ہیلتھ ورکرز نے ویکسین
نہیں لگوائی۔

وزیر صحت سندھ نے ورکرز سے کہا ہے کہ وہ ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈے پر دھیان نہ دیں۔ میں نے
خود بھی ویکسین لگوائی ہے مجھے کسی قسم کے ردعمل کا سامنا نہیں ہوا۔

یہ ویکسیں 80 سے 90 سال تک کے عمر کے افراد نے بھی لگوائی ہے جنہیں کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا۔
کچھ افراد میں معمولی ردعمل ہوسکتا ہے جس طرح عام طور پر بچوں کی ویکسین کے دوران بھی ہوتا ہے
لیکن یہ جان لیوا ہر گز نہیں۔

صحت کے شعبہ سے وابستہ تمام افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کا
سب سے زیادہ خطرہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو ہے۔ اسپتالوں میں کام کرنے والے وہ لوگ
جو ویکسین نہیں لگوا رہے وہ اپنے خاندان کے لیے بھی خطرہ ہوسکتے ہیں۔ سندھ میں کام کرنے والے ہیلتھ
پروفیشنلز خوش نصیب ہیں کے ان کے لیے حکومت کی طرف سے مفت ویکسین کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک 30 کے قریب ایسے ممالک ہیں جن میں اب تک کورونا ویکسین کا عمل شروع ہی نہیں کیا جاسکا۔


شیئر کریں: