ٹیسلا گاڑیاں اب بٹ کوائن کے بدلے ملیں گی

شیئر کریں:

گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا نے بِٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کاباقاعدہ اعلان کردیا۔
ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اب گاہک بِٹ کوائن کے
ذریعے گاڑیاں خرید سکتے ہیں تاہم یہ سہولت امریکا میں رہنے والے افراد کیلیے ہے.

دیگر ممالک کے افراد رواں سال کے آخر تک اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ بِٹ کوائن سے خریداری کی صورت میں ادا کی جانے والی
رقم بِٹ کوائن کی صورت میں ہی کمپنی کے پاس رہے گی اور اس کے عوض دیگر کرنسی نہیں لی جائے گی.

واضح رہے کہ ایلن مسک کے ٹویٹ کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں اچانک 4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے.
بٹ کوائن کی وجہ سے دوسری کرنسی میں کاروبار کرنے والے سرمایہ کاروں کو بے حد نقصان بھی ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی بٹ کوائن کی خریداری کی تھی
جس کے بعد کوائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا


شیئر کریں: