تفتان میں صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر جشن

شیئر کریں:

تفتان سے سلیم ساسولی

پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں چیئرمین سینیٹ حاجی محمد صادق
سنجرانی کی جیت کی خوشی میں ایک پروقار تقریب ہوئی.
آفضل چاہ خانہ میں ہونے والے جشن میں بلوچستان عوامی پارٹی اور
دیگر قبائلی معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

پروگرام میں لوگوں کی مختلف قسم کی کھانوں سے تواضع کی گئی.
تقریب میں چئیرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی سے محبت
کے اظہار میں معتبرین نے بلوچی چاپ ( بلوچی ڈانس) پیش کیا .
تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا. شرکا صادق سنجرانی کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے.


شیئر کریں: