اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا

شیئر کریں:

اسرائیلی فوج نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام ڈاکٹر شیخ عکرمہ صبری کو اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے.
مسجد اقصی کے امام ڈاکٹر عکرمہ صبری کو یروشلم میں واقعہ ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے،
ان کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔اسرائیل کی جانب سے
ان پر مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جاچکی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری کو متعدد بار مقدس مقامات تک رسائی سے روکا گیا
انہیں متعدد بار جیل بھی بھیجا گیا ہے۔82 سالہ عالم دین ڈاکٹر عکرمہ صبری سپریم اسلامک کونسل کے صدر بھی ہیں۔


شیئر کریں: