بائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاوس کے سیکیورٹی اہلکار کو کاٹ لیا

شیئر کریں:

امریکی صدر کے کتے نے وائٹ ہاوس کے اہلکار کو کاٹ لیا.
سیکیورٹی اہلکار کو کاٹنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کےپالتو کتے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔
دونوں کتوں کو صدر بائیڈن کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے،
جرمن شیفرڈ وائٹ ہاؤس کے عملے کو دیکھ کر بھونکتے اور
سیکیورٹی عملے کے ارکان پر حملہ کرتے تھے۔
یہ کتے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کے تھے،
بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کتوں کا رویہ بڑا جارحانہ ہو گیا تھا۔
سیکیورٹی اہلکا ر کو کاٹنے کا واقعہ سوموار کے روز پیش آیا،
سیکیورٹی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے،
کتے کے کاٹنے سے اسے معمولی زخم آئے ہیں۔


شیئر کریں: