یوم خواتین پر عوامی نیشنل پارٹی کی تقریب، خواتین کو حقوق دینے پر زور

شیئر کریں:

یوم خواتین پر کاٹلنگ بلندئی مردان میں عوامی نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی طرف سے پروقار
تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت ضلعی نائب صدر مردان صوبائی و مرکزی کونسل ممبر سیدہ
نازیہ شاہ نے کی۔

صوبائی نائب صدرہ شازیہ اورنگزیب اور تحصیل نائب صدر میزبان بحت زری نے مہمانوں کو ویلکم کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ اورنگزیب نے گھریلو، سماجی اور سیاسی پہلوں پر بات کرتے ہوئے کہا
کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جا رہا ہے اس کا مقصد خواتین کے حقوق کے حوالے سے
نہ صرف آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ عالمی برادری کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت و افادیت کو
اجاگر اور تسلم کرناہے۔

خواتین دنیا کی آبادی سے کچھ زیادہ ہیں اس کے باوجود ان کے حقوق ادا نہیں کیے جاتے جو لمحہ فکریہ ہے۔
صدر محفل سیدہ نازیہ شاہ نے کہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی خواتین کی سماجی اہمیت دوسرے
درجے کی فرد جیسی ہے۔ انہوں نے کہا باچا خان بابا فرماتے تھے کہ خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور
ان کو برابری حقوق کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو حقوق اور بلند مقام سے نوازا۔ جس کی کسی بھی مذہب
میں مثال نہیں ملتی۔ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ خواتین کو وہ تمام حقوق دیے جائیں جن کا حکم اسلام
نے دیا ہے۔ عورت گھر سے لے کر پارلیمنٹ تک اور بچے کی پرورش معاشرے کی تربیت تک اپنا کام بے
خوف و خطر انجام دیں سکیں گی۔


شیئر کریں: