پاکستانی خواتین وطن کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش

شیئر کریں:

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا ایک اہم کردار ہے۔ خواتین پاکستان کی آبادی کا 52فیصد
ہیں جو مختلف شعبوں میں مردو ں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سر انجا م دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے
افواجِ پاکستان نے بھی خواتین کو ایک بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے مواقع فراہم کیے ہیں۔

پہلے خواتین صرف طِب کے شعبے سے وابستہ تھیں۔لیکن آج مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کے جو ہر دکھا
رہی ہیں۔ جس میں کور آف سگنلز، الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجیئرنگ، آرڈیننس، آرمی سروسزکور،میڈیکل کور،
ایجوکیشن برانچ، ایڈمن اینڈ سروسز، پبلک ریلیشنز، لا برانچز کے علاوہ بحریہ اور پاک فضائیہ کے مختلف
شعبے بشمول جی ڈی پائلٹ شامل ہیں۔

خواتین نہ صرف مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں بلکہ وہ قیادت اور فیصلہ سازی میں بھی
برابر کی شریک ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس کی ایک زندہ مثال ہیں جو اسلامی دُنیا کی پہلی
خاتون سرجن جنرل ہیں۔ اس کے علاوہ میجر جنرل شاہدہ ملک اور میجر جنرل شاہدہ بادشاہ بھی افواجِ
پاکستان میں خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

میجر سلمیٰ ممتاز کو 1971 کی جنگ میں خدمات کے جذبے پر، فلورنس نائٹ اینگل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
پاکستان کی عسکری تاریخ 2013 میں خواتین کے پہلے بیج نے پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی خواتین دُنیا میں بھی امن کے لئے پیش پیش ہیں ۔ اس وقت 84پاکستانی خواتین
اقوامِ متحدہ چھتری تلے امن مشن کا حصہ ہیں۔

سابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہتے ہوئے کہا
تھا کہ پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن، امن کے لئے خدمات کلیدی ہے۔

عالمی امن کے لئے شاندار خدمات پر/ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے
پاکستانی Women Peace Keepersکی خدمات کو انتہائی متاثر کُن اور قابلِ تقلید قرار دیا۔
2020ء میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی خواتین
کے15رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا۔

محترمہ فاطمہ جناح، بیگم شاہنواز، سلمیٰ تصدق حُسین، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم وقار النساء نون
محمودہ رزاق،اور بیگم عبداللہ ہارون خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہوئیں۔ فلائیٹ لیفٹینٹ عائشہ
فاروق پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔

فلائنگ آفیسر مریم مختیار شہید کو فرض شناسی کے اعزاز میں تمغہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔
ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پہلی خاتون گرل گائیڈز ہیں۔ رواں سال عظیم الشان، یومِ
پاکستان پریڈ میں بھی افواجِ پاکستان، پولیس، رینجرز اور ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کی خواتین بھرپور
نمائندگی کر رہی ہیں۔ یہ سب بابائے قوم کے ویژن کی تکمیل اور روشن پاکستان کا عکس ہے۔


شیئر کریں: