تحریک انصاف کے دور حکومت میں قرضہ 12 ہزار ارب روپے بڑھ گیا

شیئر کریں:

وفاقی حکومت کے قرضے 36 ہزار 537 ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی آئی حکومت
کے 29 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 11 ہزار 805 ارب روپے اضافہ سے 48 فیصد اضافہ ہوا۔

تحریک انصاف کے دور حکومت میں قرضہ 12 ہزار ارب روپے بڑھ گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم جنوری کے اختتام پر 365 کھرب 37
ارب 20 کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اٹھائیس ماہ کے دوران قرضوں میں اوسطا ہر ماہ 407 ارب 8 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی
حکومت کے قرضوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 35 کھرب 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

بارہ ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے ملکی ذرائع سے 27 کھرب 8 ارب 30 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے جس سے
ملکی قرضوں کا حجم 245 کھرب 2 ارب 60 کروڑ روپے ہو گیا۔

بیرونی قرضے اس دوران 8 کھرب 32 ارب روپے کے اضافے سے 120 کھرب 34 ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق حکومت کے قرضوں میں پی ٹی آئی کے دور میں اب تک 48 فیصد
اضافہ ہو چکا ہے۔
اگست 2008 سے جنوری 2021 تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 11 ہزار 805 ارب روپے کا اضافہ رکارڈ
کیا گیا۔ملکی قرضوں میں اضافے کی شرح 46 فیصد اور بیرونی قرضوں کی مدت میں اضافے کی شرح
51.5 فیصد رہی۔

وفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ اور اسٹیٹ بینک کے پاس ڈپازٹس میں
دوست ملکوں سے ادھار لیے ڈالر شامل نہیں۔ ان کی مجموعی مالیت 11 ارب 18 کروڑ ڈالر ہے پاکستان روپے
میں یہ رقم 17 کھرب 89 ارب روپے بنتی ہے۔


شیئر کریں: