بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی سے متاثر گوجرانوالہ کے اغوا کار پکڑے گئے

شیئر کریں:

گوجرانوالہ سے ذیشان کھوکھر

گوجرانوالہ کے نواحی علاقے نوکھر سے چند روز قبل اغواء ہونے والاکمسن بچہ گوجرانوالہ سے بازیاب کروا لیا گیا.
سبحان نامی بچہ گھر سے قلفی لینے نکلا تھا جسے اغوا کیا گیا.
سی پی او سرفراز احمد فلکی کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے یتیم بچے کی والدہ سے 20 لاکھ روپے تاوان مانگا.
پولیس نے موبائل فون کال کی مدد سے اغواء کاروں کا سراغ لگایا.
حافظ آباد سے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے
سی پی او نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں اور بچے بارے سب بتا دیا.
پولیس نے 2 ملزموں کو گوجرانوالہ کے علاقہ دھلے سے پکڑا جن سے کمسن سبحان ملا.
ملزموں نے مکان کرایہ پر لے رکھا تھا جہاں پر اغواء کیے گئے بچے کو رکھا گیا تھا.
ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے CID کا ڈرامہ دیکھ کر واردات کرنے کا پلان بنایا.
سی پی او سرفراز احم فلکی کا کہنا ہے کہ ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے مزید وارداتوں کا انکشاف بھی ہو سکتا ہے.


شیئر کریں: