کیپیٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

شیئر کریں:

امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے ایک بار پھر حملہ آور
ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کیو اے نون
کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آجائیں گے.

اور ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔
اطلاعات موصول ہوتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
انٹیلی جینس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کسی بھی
ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل پر چڑھائی کردی تھی۔
کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس و سینیٹ سمیت دیگر حکومتی اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔
ٹرمپ کے حامیوں صدر بائیڈن کے انتخابی نتائج کی توثیق روکنے کے لیے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا،
جس کے بعد اس علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ انتہائی محتاط اور ہوشیار رہتی ہے


شیئر کریں: