قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ بھی فیصل واوڈا کو بمشکل تحفہ میں ملی

شیئر کریں:

فیصل واوڈا کو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بھی اپنی تیسری اور چوتھی ترجیح پر رکھا۔ سینیٹ
بھی فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی طرح بمشکل جیتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف کے اراکین
فیصل واوڈا کے رویے کی وجہ سے نالاں تھے ان کا کہنا تھا کہ فیصل کسی کو انسان ہی نہیں سمجھتے۔
یہی وجہ ہے کہ بیشتر اراکین نے فیصل کو اپنی کم ترجیح پر رکھا۔

فیصل واوڈا کی جیت پر بعض اراکین اسمبلی بہت افسردہ ہیں کیونکہ فیصل اپنی غلط بیانی کی وجہ سے
امین و صادق نہیں رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی کو پارٹی
کی لائن سے انحراف کرنے پر نوٹس بھی جاری کیے جارہے ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد پارٹی میں
بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان ہے۔


شیئر کریں: