کورونا ویکسین کے بغیر حج کرنے پر پابندی عائد

شیئر کریں:

سعودی عرب نے اس سال حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی.
سعودی حکومت کا کہنا ہے صرف وہی لوگ حج کی سعادت حاصل کرسکیں جن نے ویکسین لگوائی ہوگی.
سعودی عرب کے وزیرصحت نے واضع کیا ہے کہ بغیر کورونا ویکسین حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
دنیا کے دیگر ممالک سے بھی جو مسلمان حج کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا.
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بعد گزشتہ سال حج بیت اللہ کے لیے عازمین کی تعداد ایک ہزار تک محدود کردی گئی تھی.
گزشتہ سال سعودی عرب کے مقامی لوگ ہی محدود تعداد میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکے تھے.


شیئر کریں: