شہزادہ فلپ کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

شیئر کریں:

برطانیہ کے شاہی خاندان نے ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی خرابی صحت کی تصدیق کردی۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ کو
طبیعت خراب ہونے کے بعد احتیاط کے طور پر گزشتہ ماہ کنگ ایڈورڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہیں ڈاکٹر کے مشورے کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر سینٹ بارتھولومیو
اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ایک بیان میں شہزادہ ولیم نے کہا کہ شاہی خاندان شہزادہ فلپ کی صحتیابی کیلیے دعا گو ہے۔


شیئر کریں: