حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیر اعظم کا ایوان سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان

شیئر کریں:

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں
نے اسلام آباد میں سینیٹ کی نشست پر حفیظ شیخ کی بدترین شکست اور سید یوسف رضا گیلانی
کی فتح کے بعد سامنے آیا۔

سینیٹ میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن گئی پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر آگئی

سینیٹ کے انتخابات کی تاریخ میں اسلام آباد کا مقابلہ سب سے بڑا قرار دیا جارہا ہے۔ دس سے زیادہ وزرا
نے سینیٹ انتخابات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان
کیا کہ وزیر اعظم دوبارہ ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے

وزیر اعظم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی فتح پر اپوزیشن کی جانب سے کہا جانے لگا تھا کہ وزیر اعظم
کو اب عدم اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔


شیئر کریں: