حفیظ شیخ کو 180 اور گیلانی کو 155 ووٹ ملیں گے، فواد لیکس

شیئر کریں:

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سینیٹ انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی.
فواد چودھری نے اسلام آباد کی نشست کے لیے پیش کوئی کی ہے.
سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست مرکرز نگاہ بنی ہوئی ہے.
اس نشست پر حکومت کی طرف سے وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور اپوزیشن اتحاد کی طرف سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مد مقابل ہیں.

سینیٹ انتخابات اور پیپلز پارٹی کی اراکین خریدنے کی سیاسی روایت برقرار

اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے اس نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں.
گزشتہ شب یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی.
ویڈیو میں علی حیدر پی ٹی آئی کے اراکان اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں.

اس اہم نشست کے بارے میں اب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیش گوئی کردی ہے.
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حفیظ شیخ باآسانی کامیابی حاصل کرلیں گے.

فواد کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو 180 سے زائد ووٹ ملیں گے اور یوسف رضا گیلانی صرف 155 ووٹ حاصل کر سکیں گے. حکومتی اور اپوزیشن بنچ اس نشست کو حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا روز لگا رہے ہیں.
اس بات کا فیصلہ آج کا دن ہی کرے گا کہ اسلام آباد سے سینیٹ نشست کا تاج کس کے سر سجتا ہے.


شیئر کریں: