پاکستانیوں میں کورونا سے موت کی شرح میں 3 گنا اضافہ

شیئر کریں:

کورونا نے پاکستانی شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا.
سائنس دانوں کی نئی تحقیق نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی.
برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستانی لوگوں میں اموات کی تعداد بڑھ گئی ۔

پہلی لہر کے دوران سیاہ فام افراد سفید فام افراد کے مقابلے میں بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے تھے۔
برطانوی ادارے برائے قومی شماریات (او این ایس)کے مطابق دوسری لہر کے
دوران سیاہ فام لوگوں کی تعداد میں کافی کمی ہوئی ہے

اب بنگلہ دیشی اور پاکستانی عوام کو اب بھی تین گنا زائدخطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
او این ایس ، یونیورسٹی آف آکسفورڈ ، لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن
اور یونیورسٹی آف لیسٹر کے محققین نے کہا ہے کہ
وسیع پیمانے پر نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
جنوبی ایشیائی لوگوں میں خاص طور پر بنگلہ دیشی اور پاکستانی افراد میں اموات کی تعداد بہت زیادہ رہی۔


شیئر کریں: