2024 کے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ ایک بار پھر بائیڈن کے مدمقابل ہوں گے

President Donald Trump
شیئر کریں:

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کریں گے
وہ 2024 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔
صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ
سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہوگی۔

ٹرمپ ریپلکن پارٹی کے مستقبل اور اپنے سیاسی ایجنڈے سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔
اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ریپلیکن پارٹی پر اپنے کنٹرول اور بالادستی کا دعویٰ کریں گے۔

کیپٹل ہل حملے کی بنیاد پر دوسری بار مواخذے کی تحریک پیش ہونے پر ریپبلکن پارٹی میں بھی اختلافات
سامنے آئے تاہم پارٹی کا روایت پسند حلقہ اب بھی اس پارٹی میں ٹرمپ کا حامی ہے۔


شیئر کریں: