اسرائیل نے 50 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی

شیئر کریں:

اسرائیل دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس کی 50 فیصد سے
زیادہ آبادی کو کرونا ویکسین کی کم سے کم ایک دوز لگ گئی،،
دنیا کے 95 ملکوں میں اب تک مجموعی طور پر ویکسین کی 21 کروڑ سے زائد ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں اوسطا کورنا ویکسین کی روزانہ 61 لاکھ 10 ہزار ڈوزز لگائی جا رہی ہیں،،
اس رفتار کے مطابق دنیا کی 75 فیصد آبادی کی دو ڈوز ویکسینیشن
مکمل ہونے میں 5 سال سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے،،
تعداد کے لحاظ سے تو امریکا سب سے آگئے ہے،،
امریکا میں اب تک ویکسین کی 6 کروڑ 50 لاکھ خوراکیں دی جا چکی ہیں،،
چین میں 4 کروڑ 5 لاکھ،، یورپی یونین میں 2 کروڑ 80 لاکھ،،
برطانیہ مین ایک کروڑ 85 لاکھ،، اور انڈیا میں ویکسین کی ایک کروڑ 19 لاکھ ڈوزز لگائی گئیں۔۔

رپورٹ کے مطابق آبادی کے تناسب سے ویکسینیشن میں اسرائیل ابھی تک سب سے آگئے ہے،،
اس کی 50.1 فیصد آبادی کو ایک دوز لگ چکی ہے،،
جبکہ 34.7 فیصد آبادی کی تو دو ڈوز کے ساتھ ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے،،
برطانیہ کی 26.8 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوز مل چکی ہے،،
تاہم صرف ایک فیصد آبادی کی ہی ویکسینیشن مکمل ہوئی،،
مالدیپ کی 23 فیصد آبادی،، بحرین کی 19 فیصد اور
امریکا کی 13.4 فیصد آبادی کو ایک دوز لگائی جا چکی ہے۔۔

پاکستان میں ابھی تک صرف صفر اعشاریہ صفر چار فیصد آبادی
کو ویکسین کی ایک ڈوز لگ سکی ہے،، این سی او سی کے مطابق جون تک
ایک کروڑ 71 لاکھ ڈوزز پاکستان کو مل جائیں گی،،
تاہم کوویکس کے مطابق صرف 20 فیصد آبادی کو ایک دوز لگانے
کے لیے بھی پاکستان کو 4 کروڑ 33 لاکھ 13 ہزار دوزز کی ضرورت ہے۔۔


شیئر کریں: