ایم ٹی جے برینڈ پر شدید تنقید کے بعد مولانا طارق جمیل کا بیان آگیا

شیئر کریں:

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برینڈ ایم ٹی جے متعارف کروا دیا۔
برینڈ متعارف کروانے پر سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل پرخوب تنقید ہو رہی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے اسلام کی آڑ میں اپنا کاروبار شروع کیا۔
کئی دنوں سے صارفین کی تنقید کے بعد مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آیا ہے۔

مولانا نے اپنے ویڈیو بیان میں ایم ٹی جے برینڈ متعارف کروانے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
مولانا کا کہنا ہے کہ برینڈ کو متعارف کروانے کا مقصد دینی مدرسوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ کوئی کاروبار شروع کروں تاکہ
مدرسوں کو چندے اور امداد لینے سے نکال سکوں۔

ماہرہ خان اور عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا کا شکار

ان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا مقصد کاروبار کرنا نہیں۔
ان کے بعد بھی ایم ٹی جے برینڈ مدرسوں کو مالی مدد فراہم کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے جنید جمشید اور ڈاکٹر عامر لیاقت بھی اپنے اپنے برینڈز متعارف کروا چکے ہیں۔


شیئر کریں: