تحریک انصاف خیبر پختونخواہ تقسیم، منحرف رہنماؤں نے پریشر گروپ بنا لیا

شیئر کریں:

پشاور سے عظمت گل

خیبرپختونخواہ سے تحریک انصاف میں تقسیم کا آغاز ہو گیا ہے نوشہرہ ضمنی انتخاب میں شکست نے
گروپ بندیاں مزید بڑھا دی ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک سے ناراض لیاقت خٹک اور سلطان محمد کے اتحاد
نے پارٹی سے ناراض اراکین اسمبلی سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ناراض ایم پی ایز سے رابطے کرکے صوبہ میں ایک بڑا پریشر گروپ سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیاقت خٹک
اور سلطان محمد نے آپس میں رابط کر کے صوبہ کی سیاست کو گرم کر دیا ہے۔ دونوں اراکین اسمبلی کے درمیان
فون پر ایک گھنٹہ سے زیادہ بات چیت میں سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی ایز کو ایک فلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے بڑا پریشر گروپ بنائے جائے گا۔ فی الحال 13
اراکین اسمبلی ان سے رابطے میں آچکے ہیں۔ مزید بھی رابطے میں ہیں وہ بھی جلد اس گروپ میں شمولیت
کا اعلان کر دیں گے۔
لیاقت خٹک نے تبدیلی کے نام پر معارض وجود میں آنے والی حکومت کو مشکل وقت سے دوچار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


شیئر کریں: