دنیا میں 20 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، پاکستان میں کتنے لوگوں کو لگائی گئی؟

شیئر کریں:

کورونا سے بچاو کے لیے دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر
ویکسین کی 20 کروڑ سے زائد ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
اپنے شہریوں کو کرونا سے بچانے میں اسرائیل نے سب کو پیچھے
چھوڑ دیا47 فیصد آبادی کو کم سے کم ایک دوزلگ گئی۔
پاکستان کی اوسطا صرف صفر اعشاریہ صفر تین فیصد آبادی تک ہی پہلی ڈوز پہنچی۔

پوری دنیا میں اب تک 87 ملکوں میں مجموعی طور پر
کورونا ویکسین کی 20 کروڑ 6 لاکھ ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
امریکا میں 6 کروڑ سے زائد، چین میں 4 کروڑ 5 لاکھ اور
یورپی یونین میں ویکسین کی 2 کروڑ 52 لاکھ ڈوزز لگائی جا چکی ہیں
تاہم آبادی کے تناسب سے ویکسینیشن میں اسرائیل سب سے آگے ہے۔
اسرائیل کی 31.8 فیصد آبادی کی دو ڈوزز کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے
47 فیصد آبادی کو کم سے کم ایک دوز لگ چکی ہے۔

چین سے عطیہ ملنے کے بعد پاکستان بھی ویکسین لگانے والے ملکوں میں شامل ہو گیا۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں تقریباً 72 ہزار 882 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکز کو ویکسین دی جا چکی ہے
تاہم آبادی کے تناسب سے اوسطا ڈوزز لگنے میں پاکستان 87 ملکوں میں سے 70 ویں نمبر پر ہے۔
جنوبی ایشیا کے ممالک میں سے بھارت میں اب تک ویکسین کی 1 کروڑ 7 لاکھ دوزز،
بنگلا دیش میں 18 لاکھ 50 ہزار اور سری لنکا میں 2 لاکھ 33 ہزار دوزز لگائی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق مارچ کے آخر تک ویکسین کی 56 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گئی،
جون تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 71 لاکھ ڈوزز پاکستان کو مل جائیں گی
تاہم کوویکس کے مطابق صرف 20 فیسد آبادی کا ایک دوز لگانے کے لیے
بھی پاکستان کو 4 کروڑ 33 لاکھ 13 ہزار دوزز کی ضرورت ہے۔


شیئر کریں: