ہنزہ میں عطا آباد جھیل سے جڑے “ٹچ دی پسو کونز” کا افتتاح

شیئر کریں:

گلگت بلتستان سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے یہاں لوگ ہر روز نیے ایڈونچر کی تلاش میں رہتے
ہیں۔ وادی ہنزہ میں سیاحوں کی نظروں سے اوجل انتہائی خوبصورت ایڈونچر ٹریل ہے۔ ٹچ دی پسو کونز
نامی اس خوبصورت جگہ کو پہلی بار معتارف کرایا گیا۔ مہم جوئی سے بھر پور اور دلکش جگہ سیاحوں
کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

پہاڑوں کے دامن میں موجود ٹچ دی پسو کونز ہر قسم کے ایڈونچر کے لیے قدرت کا شاہ کار تخلیق کا
عملی نمونہ ہے۔ ہر طرف سنگ مرمر کے پہاڑ اور دامن میں قدرتی اسٹیڈیم دیکھنے کے قابل ہے۔ یہاں پر
آپ کو یاک سفاری ، جیپ سفاری لانگ ٹریکنگ مونٹین سائیکلنگ، پہاڑ پر مہم جوئی سیکھنے کے
لیے انتہائی موضوع اورسہولیات بھی موجود ہے۔

قدرتی طور پر بنے ہوئے اس اسٹیڈیم میں سیاح اور مقامی افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرکٹ، فٹ بال
اور دیگر کھیلوں سے لطف اٹھاتے ہیں۔
اس خوبصورت سیاحتی مقام تک رسائی کے لیے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 کلو میٹر سڑک
بنا کر سیاحت کے شوقین افراد کے لیے کھول دیا ہے۔ ٹچ دی پسو کونز کا افتتاح ہوم سیکریٹری گلگت
بلتستان، سیکریٹری ٹورزم اور آئی جی نے کیا۔ عطا آباد جھیل سے منسلک انتہائی خوبصورت ایڈونچر
ٹریل ٹچ دی پسو کونز سے گلگت بلتستان میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔


شیئر کریں: