1بٹ کوائن 84 لاکھ روپے کا ہوگیا

شیئر کریں:

آن لائن کرنسی بٹ کوائن کی قیمت آسمان کی بلندیاں چھونے لگی۔
ایک بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزار امریکی ڈالر سے بھی بڑھ گئی۔
بٹ کوائن کی تازہ ترین قیمت 50 ہزار 602 ڈالر ہے۔
بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی 84 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
رواں برس بٹ کوائن کی قیمت میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دنیا بھر سے بزنس مین اور انویسٹر اس کرنسی میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت ہر لمحہ بڑھ رہی ہے۔
اس سے پہلے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا تھا کہ
اس نے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ بٹ کوائن میں کی ہے۔
ٹیسلا کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت راکٹ کی رفتار سے بڑھتی جارہی ہے۔

بٹ کوائن کے ساتھ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یاد رہے کہ بٹ کوائن آن لائن کرنسی ہے جسے ابھی قانونی حیثت نہیں ملی۔
اس کرنسی کا استعمال آن لائن چیزوں کی خرید و فروخت میں کیا جارہا ہے۔


شیئر کریں: