پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن براعظم افریقہ کی چوٹی کم ترین وقت میں سر کر لی

شیئر کریں:

پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن نے بیرون ملک کارنامہ انجام دے دیا۔ براعظم افریقہ کی بلند ترین
ماونٹ کلیمنجارو 14 گھنٹے میں سر کر لی۔ ماونٹ کلیمنجارو کی اونچائی 5,895 میٹر ہے کوہ پیماؤں
کو یہ چوٹی سر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔

ریکارڈ وقت میں سمٹ کرنے والے اسد علی پہلے ایشیائی اور پاکستانی بن گئے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن
نے اپنے فیس بک بیج پر یہ کارنامہ شیئر کیا ہے۔ تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے بھی
مبارک باد دی ہے۔

اسد علی میمن سات میں سے تین سمٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔ نوجوان کوہ پیما نے آخری مرتبہ جنوبی
امریکا کی آکونکاگووا سر کی تھی۔

اسد علی میمن نے یہ کارنامہ ایسے موقع پر انجام دیا ہے جب پوری پاکستانی قوم اپنے ہیرو محمد علی
سدپارہ کی جدائی میں افسردہ ہے۔
خیال رہے علی سدپارہ 5 فروری بروز جمعہ کی شام کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے
واپسی پر اپنے دو غیر ساتھیوں کے ساتھ لاپتہ ہو گئے تھے۔ تلاش کے باوجود ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔


شیئر کریں: