تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کے کیسز، اسلام آباد کا ایک اور گرلز کالج سیل

شیئر کریں:

اسلام آباد سے ایم اے چوہان

پاکستان میں کورونا وائرس جہاں توڑ رہا ہے وہیں طویل عرصے بعد کھلنے والے تعلیمی اداروں سے
بھی کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ اسلام آباد کے گرلز کالج سے کورونا کیسز منظر عام پر جس کے بعد
وزارت صحت اور انتظامیہ کی جانب سے آئی ایم سی جی آئی ایٹ تھری سیل کر دیا گیا ہے۔

گرلز کالج سے کورونا وائرس سے متاثرہ دو کیس نکلے ہیں مزید طالبات کو بچانے کے لیے کالج سیل کیا گیا۔
کالج میں اب ڈس انفیکشن اسپرے کیا جائے گا ساتھ ہی تمام طالبات اور دیگر رابطوں کے کورونا ٹیسٹ
کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مثبت کیسز سے متاثرہ افراد کو فوری قرنطینہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
خیال رہے اس سے قبل تین کیسز رپورٹ ہونے پر سیکٹر جی سیون 2 میں گرلز اسکول کو سیل کیا گیاتھا۔

اس صورت حال نے والدین کو ایک بار پھر سے مشکل میں ڈال دیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول کالج بھیجے
یا پھر وہی آن لائن تعلیم پر ہی گزاراہ کیا جائے؟


شیئر کریں: