اسپین کی کاتالونیا اسمبلی کے انتخابات، کوئی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی

شیئر کریں:

بارسلونا سے کرن خان

اسپین میں کاتالان کے صوبائی الیکشن 2021 کا مرحلہ مکمل ہوا لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس اور سیاسی
عدم استحکام کی وجہ سے ووٹنگ کا تناسب 2017 کے مقابلے میں انتہائی کم رہا۔
کاتالان الیکشن ہمیشہ سے لوگوں کی اور دنیا کی توجہ حاصل کرتے ہیں اس کی وجہ ان الیکشن میں کاتالونیا
کی آزادی سیاسی اور اس کو حقوق دینے کی بات کی جاتی ہے۔

ان الیکشن میں سب سے اہم بات سیودانوس کی تاریخی شکست اور ووکس پارٹی کی تاریخی کامیابی ہے۔
سوشلسٹ پارٹی کی آخری لمحات میں وزیر صحت کو کاتالونیا میں صدر کے طور پر امیدوار بنانا بڑی کامیابی
کا سبب بنا اور سب سے زیادہ ووٹ سوشل پارٹی کو ملے۔ ان کی سیٹوں کی تعداد 33 ہے اور اسکیردا ریبلیکانا
بھی 33 سیٹیں لینے میں کامیاب رہی۔
ووٹ لینے کے حساب سے یہ پارٹی دوسرے نمبر پر رہی تیسرے نمبر پر رہنے والی پارٹی جونت پور کاتالونیا رہی
جنہوں نے 32 سیٹیں حاصل کیں۔
سب سے حیران کن نتائج انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت ووکس کے حصے میں آئے انہیں کل 11 سیٹیں ہی مل سکیں۔

کوپ 9 ، کومو 8، سیودادانوس 6 اور پے پے نے 3 سیٹیں حاصل کیں۔
کاتالان پارلیمنٹ کی کل 135 نشستوں پر انتخابات ہوئے کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 68 نشستوں
کی ضروت تھی جو کوئی بھی سیاسی جماعت حاصل نہ کر سکی۔
یہاں ہر کاتالان آزادی پسند جماعتوں کو کل ملایا جائے تو ان کی واضح اکثریت بنتی ہے۔


شیئر کریں: