پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

شیئر کریں:

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔
ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچنے پر پاکستانیوں کو سلام کرتے ہوئے کہاکہ
پی ایس ایل اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہے۔
سیمی نے پاکستانیوں کو سلام بھی پیش کیا اور شائقین سے اپیل کرتے ہوئے
کہا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔

ادھر کراچی کنگز کے جو کلارک بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل6 کیلئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک،
امام الحق اور کامران اکمل نے پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔


شیئر کریں: