گوجرانوالہ کے علاقے مدو خلیل میں 2 خواجہ سرا قتل کر دیے گئے

شیئر کریں:

گوجرانوالہ سے زیشان کھوکھر


گوجرانوالہ میں فائرنگ کر کے 2 خواجہ سراوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواحی
گاؤں مدوخلیل میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد نے گھر میں گھس کر خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی۔

مقتولین کو سروں پر گولیاں ماریں گئیں، خون تڑپا کے ملزمان موٹرسائیکلوں پر آرام سے فرار ہو گئے۔ تھانہ
لدھیوالا وڑائچ کی پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کرنے لگے لیکن
اس وقت تک ملزمان وہاں سے نکل چکے تھے۔

دونوں خواجہ سراوں شہزاد اور زین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لے جائیں گئیں۔ پولیس ترجمان
کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں اور جلد ملزم پکڑ لیں گے۔
گوجرانوالہ سی پی او سرفراز احمد فلکی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ خواجہ سراءشہزاد عرف صنم اور زین عرف
زینی کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ شہزاد عرف صنم کے والد کی مدعیت میں تھانہ لدھےوالہ
وڑائچ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے میرے بیٹے اور اس کے دوست کو ناحق قتل کیا ہے۔ سی پی او کا کہنا
ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی وقار عظیم کی نگرانی میں پولیس ٹیمیں کاُم کر رہی ہیں۔


شیئر کریں: