طلبہ کے مسائل حل کیلیے فنکشنل لیگ کے وفد کی کراچی یونیورسٹی آمد

شیئر کریں:

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ،
ایم پی اے نصرت سحر عباسی کی قیادت میں فنکشنل لیگ کے وفد نے
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی سے ان کی آفس میں اہم ملاقات کی ،

ملاقات میں وفد نے وائس چانسلر کے سامنے طلبہ اور ملازمین کے مسائل پر گفتگو کی ،
وفد نے وائس چانسلر کی توجعہ اس جانب مبذول کرائی کہ اورنگی ٹائون ،
ملیر اور دیگر علاقوں سے یونیورسٹی آنے والے طلبہ کو پوائنٹس کی کمی کا باعث سخت سفری دشواریوں کا سامنا ہے ،
وفد نے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن ،ملیر اور شھر کے دیگر علاقوں سے زیادہ سے زیادہ بسیں چلائی جائیں
تاکہ طلبہ کو سفری مشکلات سے چھٹکارا حاصل ہوسکے ،
ملاقات میں جامعہ کراچی کے ملازمین کے مسائل پر بھی جامعہ گفتگو کی گئی ،

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے فنکشنل لیگ کے وفد کو یقین دہانی کرائی
کہ جامعہ کے طلبہ اور ملازمین کے مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں
مگر معاشی مسائل کے باعث طلبہ اور ملازمین کو مسائل درپیش ہیں
وفد نے طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا.
وفد میں طارق سرکی، عبدالحق چنہ، فرحان، ظہیر عبیداللہ خان وقار
بھائی محمد حسین شہباز خان ایڈووکیٹ و دیگر رہنما شامل تھے


شیئر کریں: