ڈاکٹرز کیلیے دی جانے والی کورونا ویکسین زبیر عمر کے خاندان کو لگا دی گئی

شیئر کریں:

وفاقی حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کیلیے فراہم
کی جانے والی کورونا ویکسین سیاسی خاندانوں کو لگائی جانے لگی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل
نے نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کی فیملی کی کورونا ویکسین لگوانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا
’وہ مافیا جس نے کرونا پر سب سے زیادہ سیاست کی آج بھی انہیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے زیادہ اشرافیہ کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلے وفاق کی طرف سے
دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لگائی جا رہی ہے؟
پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب دہ نہیں، شرمناک۔‘

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین اسمگل ہونے لگی

دوسری جانب معاملہ سامنے آنے پر سندھ حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع شرقی کراچی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کردیا ہے۔ ن
وٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔


شیئر کریں: