جنگلات کو تباہی سے بچانے کا مشن، آڑہ نیچر ریزرو میں ماحول دوست منصوبوں کا افتتاح

شیئر کریں:

تحریک انصاف کی حکومت نے جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک اور انقلابی منصوبہ شروع کردیا.
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی علی امین اسلم نے چکوال سالٹ رینج کے نیچر ریزرو میں بنائے
ہائکنگ ٹریلز کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر امین اسلم نے کہا کہ چکوال کی سالٹ رینج میں حکومت
نے تین نیچر ریزروز کی نشاندہی کی ہے۔ ان ریزروز میں پریڑہ، آڑہ اور دل جبہ شامل ہیں۔

یہ علاقہ 18 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔ یہ علاقہ تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔
اس کی آب و ہوا اور قدرتی ماحول کی وجہ سے انتہائی اہم ہے۔

ملک امین نے کہا کہ حکومت نے اس جنگل کی حفاظت کے لیے مقامی لوگوں کو نوکریاں دیںے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس علاقے میں جنگلی زیتون لگا ہوا ہے۔ اس جنگلی زیتون کو پیوند کاری کی جائے گی تاکہ اس کی پیداوار میں اضافہ ہو۔
زیتون کی پیداوار کے منصوبے میں مقامی لوگوں کو شامل کیا جائے گا اس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

ملک امین اسلم نے مزید بتایا کہ ان نیچر ریزورز میں شہد کی پیداوار کے منصوبے بلین ٹری ہنی پر بھی
کام کیا جائے گا۔ جنگلات کا شہد کوالٹی کے اعتبار سے اپنی پہچان آپ ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف ملکی
معیشت بہتر ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار میسر آسکے گا۔

میشر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ ایکو ٹوریزم پر بھی کام جاری ہے۔
نندنہ کا مشہور قلعہ بھی اسی علاقے میں موجود ہے۔یہ علاقہ تاریخی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اسی علاقے میں البیرونی نے زمین کی پیمائش کی تھی۔ ملک امین کا کہنا ہے کہ حکومت اس علاقے میں
سیاحت کو فروغ دینت کے لیے گیسٹ ہاوس بھی بنا رہی ہے تاکہ سیاحوں کو بہتر سہولیات مہیا ہو
اور وہ اس علاقے کا رخ کریں۔


شیئر کریں: