چیئرمین پیمرا، نیوز چینل مالک کے خلاف وفاقی محتسب کو ہراساں کی شکایات موصول

شیئر کریں:

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی محتسب کو معاشرے میں اہم مقام رکھنے والی شخصیات کے خلاف
خواتین کی طرف سے ہراساں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
خواتین کا نام منظر عام پر نہ لانے کی یقین دہانی پر بتایا گیا کہ جن اعلی شخصیات کے خلاف درخواستیں
موصول ہوئی ہیں ان میں چئیرمین پیمرا، نیوز چینل کے مالک اور چئیرمین یوٹیلٹی اسٹورز شامل ہیں۔
اسی طرح بعض اور بھی اعلی عہدوں پر فائز افسران کے خلاف ہراساں کی درخواستیں آچکی ہیں۔
وفاقی محتسب تمام شکایات کا جائزہ لے رہی ہیں، موصول ہونے والی شکایات انتہائی اہم ہیں ابتدائی
مرحلے میں شکایت کنندہ خواتین کے نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے والی خواتین میں اینکرز بھی شامل ہیں۔


شیئر کریں: