شمالی وزیرستان میں جھڑپ 4 دہشت گرد ہلاک 2 اہل کار شہید

شیئر کریں:

شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے شیراتلہ بوبلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے
درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو اہم دہشت گرد کمانڈر امداد اللہ
اور رسول نواز مارے گئے۔

اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ زخمی
اہلکار علاج کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی
فورسز اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔


شیئر کریں: