پاکستان جنوبی افریقا کی خوشگوار ٹھنڈے موسم میں بادلوں کے زیر سایا پریکٹس

شیئر کریں:

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی ٹیسٹ سے پہلے
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہیں۔
دونوں ٹیموں کا راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل آج یہ آخری پریکٹس سیشن ہے۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا۔
سفر کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔
آخری پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے
خیال رہے پہلے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے روز ہی شکست سے دوچار کر دیا تھا۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔
اس طرح پاکستان ٹیسٹ سیریز میں طویل عرصے بعد محفوظ ہو چکا ہے اب ان کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔


شیئر کریں: