امریکی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ پہلا ٹیلی فونک رابطہ

شیئر کریں:

امریکا کی نئی انتظامیہ نے پاکستانی اور بھارتی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سیکریٹری انتھونی بلنکن نے کہا کہ
مجھے اپنے دوست اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے
امریکا اور بھارت کی ترجیحات سے متعلق بات کر کے خوشی ہوئی ،
ہم نے امریکا اور بھارت کے تعلقات کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی ۔
انتھونی بلنکن نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران نئے مواقع حاصل کرنے
اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

اس کے فوری بعد انتھونی بلنکن نے ایک اور ٹوئٹ کیا جو پاکستان سے متعلق تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میری پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہو ئی ہے
جس میں امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے ملزم احمدعمر سعید شیخ اور
دیگر ملزمان کے احتساب کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی ۔
امریکی سیکریٹری نے مزید کہا کہ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ
خطے کے استحکام کے لیے پاک امریکا تعاون کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔


شیئر کریں: