بغداد میں 2 خودکش دھماکے، 13 افراد جاں بحق 30 زخمی

شیئر کریں:

عراق ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہوگیا.
دارالحکومت بغداد میں دو خود کش بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
دھماکے بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہوئے ہیں۔
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ دو خود کش حملہ آوروں نے طیران اسکوائر پر
خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔
ابتدائی طور پر ان دھماکوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


شیئر کریں: