افغانی شہریوں کو غیرقانونی طور پر قومی شناختی کارڈز کا اجرا، نادرہ کے افسر گرفتار

شیئر کریں:

پاکستان کا شہری ہونے کا سرٹیفکیٹ اونے پونے دیے جانے کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔
جیسے چاہے پیسے لے کر قومی شناختی کارڈ فراہم کر دیا جاتا ہے۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے ہی بڑے گروہ کے سرغنہ
سمیت نادرا کے 2 افسران گرفتار کر لیے ہیں۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ مروت کی ہدایت پر انسپکٹر
شبیر احمد، اے ایس ائی ظہورالدین اور دیگر عملے نے دین پور روڈ پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران غیرقانونی طریقے سے افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے شخص دولت خان
ولد محمد علی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سے نادرا کے ٹوکن اور دیگر غیرقانونی دستاویزات برآمد ہوئے۔
تفتیش کے بعد نادرا کے اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر عدنان کنڈی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمران مروت کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


شیئر کریں: